the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دبئی، 12 اپریل [یو این آئی] متحدہ عرب امارات کی راجدھانی دبئی میں رمضان المبارک میں ریستورانوں کے لیے قواعد وضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے اور انھیں روزے کے اوقات کے دوران بھی صارفین کو کھانے مہیّا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی (دبئی اکانومی) نے اتوار کو ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ اس سال ریستورانوں کی اسکریننگ نہیں کی جائے گی اور روزے کے اوقات کے دوران انھیں گاہکوں کو کھانا دینے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔گذشتہ



برسوں میں صرف پرمٹ رکھنے والے ریستوران ہی روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا دے سکتے تھے۔دبئی میں ریستورانوں کے لیے ان نئے قواعد وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سےہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔اجتماعی افطارپرپابندی ہوگی اور صرف ایک ہی خاندان کے افراد مل کر اکٹھے افطار کرسکیں گے۔مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.