: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 ستمبر ( یو این آئی ) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک میں صرف قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے ۔
معاشی اور سماجی ترقی اور قانون کی حکمرانی کی بحالی میں پولیس سروس کا اہم کردار ہے۔ انڈین پولیس سروس کے پروبیشنرز کے ایک گروپ نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔
پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر
جمہوریہ نے کہا کہ آل انڈیا سروسز میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کی اپنی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان نہ صرف حکمرانی کی بنیاد ہے بلکہ یہ ایک جدید ریاست کی بنیاد بھی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ بہت سی جگہوں اور بہت سے حالات میں وہ سا تھی شہریوں کے لیے حکومت کا چہرہ ہوں گے اور ریاست کی انتظامی مشینری کے ساتھ ان کا پہلا انٹر فیس ہوں گے۔