جموں، 7 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کے روز وقف ترمیمی بل کے خلاف زبر دست ہنگامہ هنگامه ہ آرائی ہوئی بی جے پی اور نیشنل کا نفرنس کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی اسمبلی کے اسپیکر نے نیشنل کانفرنس کی
جانب سے وقف ترمیمی بل پر بحث کے لیے پیش کی گئی تحریک کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پیر کی صبح جو نہی جموں میں اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہوا، نیشنل کا نفرنس کے ارکان نذیر گریزی اور تنویر صادق اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور وقف ترمیمی بل پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔