the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 22جولائی (ایجنسی)کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ’کم از کم گورنمنٹ اور زیادہ سے زیادہ گورننس‘ کی بات کرنے والی مرکزی حکومت لوگوں کے اطلاعات کے حق کے تحت حاصل حقوق کو چھین رہی ہے اور اس قانون کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے ششی تھرور نے اطلاعات کا حق (ترمیمی)بل 2019پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت اس قانون میں ترمیم نہیں بلکہ اس قانون کو ہی ختم کرنے والا بل لے کر آئی ہے۔ اس قانون کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے اور ملک کے شہریوں کو حاصل اس حق سے عام آدمی کی اقتدار میں شراکت بڑھی ہے لیکن یہ حکومت اسے ختم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنت کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس قانون کو مزید مضبوط کرنے کی بات کہی تھی لیکن حکومت نے اس پر توجہ دینے کے بجائے اس قانون کو کمزور



کرنے کا کام کیا ہے۔ سال 2014 میں تقرریاں ہی نہیں کی گئیں اور جب سپریم کورٹ نے مداخلت کی تو تقرری کی گئی۔ حکومت بل پر پارلیمانی تجزیہ نہیں کرنا چاہتی ہے بلکہ اسے جلد بازی میں پاس کرنے کے حق میں ہے۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ اس بل کو منظور کرکے حکومت اپنی بھاری اکثریت کا مناسب استعمال نہیں کررہی ہے۔ اسے حاصل ہونے والی بھاری کثریت کا ہی نتیجہ ہے کہ عام آدمی کے اطلاع حاصل کرنے کے حقوق کو کچلا جارہا ہے اور اس کے لئے یہ بل لایا گیا ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ میں لانے سے صاف ہوگیا ہے کہ حکومت عام آدمی کو اس کا حق نہیں دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے اطلاع کے حق قانون کو حکومت کے کام کاج میں شفافیت لانے کا طریقہ بتایا اورکہا کہ یہ اقتدار میں عوام کی شراکت او رحکومت کی ذمہ داری طے کرنے والا قانون ہے اس لئے حکومت کو اس بل کو واپس لینا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.