: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،14 ڈسمبر(ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) 15 دسمبر سے لنگم پلی سے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) شمش آباد تک پشپک بس خدمات فراہم کرے گی۔لنگم پلی سے آر جی آئی اے پشپک بس سروس روٹ مختلف علاقوں کو مربوط کرے گا جن میں الوین ایکس روڈ، حفیظ پیٹ، کونڈا پور، کوتھا گوڑا
اور گچی باولی شامل ہیں۔ آر ٹی سی حکام نے کہا کہ بسوں کے روٹ اور شیڈول کا منصوبہ مسافروں کی سہولت و آرام اور ہوائی اڈے کا سفر کرنے والوں کے لیے خاص طور پر بنایا ہے۔ لنگم پلی سے آر جی آئی اے کے لیے پہلی بس صبح 5.45 بجے سے چلے گی اور آخری بس 8.45 بجے روانہ ہوگی۔اسی طرح آر جی آئی اے سے پہلی بس صبح 7.30 بجے روانہ ہوگی اور آخری بس رات 10.30 بجے روانہ ہوگی۔