حیدرآباد،22 فروری(ذرائع)مہا شیو راتری کے موقع پر عوام کو نقل و حمل کے معاملے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ریاست کے مختلف حصوں سے 43 شیو کھیتروں تک 3000 خصوصی بسیں چلانے کا
فیصلہ کیا ہے۔یہ خصوصی بسیں 24 فروری سے 28 فروری تک چلائی جائیں گی۔
تقریباً 800 بسیں سری سیلم، 714 ویمولواڑا، 444 ایڈوپایالا، 270 کیسراگٹہ، 171 ویلا، 80 کالیشورم، 51 کوموراویلی کے ساتھ ساتھ عالم پور، امامہیشورم، راماپ مندر اور دیگر کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔