حیدرآباد،3 مارچ (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے پیر 3 مارچ کو آئی ٹی کوریڈور کے مسافروں کے لیے چھ گرین میٹرو لگژری الیکٹرک اے سی بسوں کو متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
نئی شروع کی گئی بسیں دو اہم راستوں پر چلیں
گی: بس نمبر 216W، جو لنگم پلی اور مہدی پٹنم کو نالہ گنڈلا، وپرو سرکل، نانکرام گوڑا، خاجہ گوڑا، ٹولی چوکی، اور مہدی پٹنم سے جوڑتی ہے۔
جبکہ 216G بس، جو لنگم پلی اور لکشمی گر ،کے درمیان نالہ گنڈلا، کیو سٹی، وپرو سرکل، اور لکشمی گر ،کے درمیان چلے گی۔