ناگپور/8جون(ایجنسی) آر ایس ایس کے پروگرام میں شامل ہوئے سابق صدر پرنب مکھرجی کی سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ کی گئی تصویروں کو وائرل ہونے پر سنگھ کے بڑے لیڈر ڈاکٹر منموہن ویدھ نے صفائی پیش کی ہے۔انہوں نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کچھ سیاسی ہارٹیون نے سنگھ کو بدنام کرنے کیلئے ایسا کیا ہے۔کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ سابق صدر آر ایس ایس کے ہیڈ کواٹرآئیں۔جنہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی ان لوگوںنے ہی تصوہیروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ویدھ نے لکھا ہے کہ ایسی طاقتیں صرف سنگھ کے پروگرام میں ڈاکٹر مکھرجی کو شامل ہونے سے روکنا چاہتی تھیں اور اب سنگھ کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے گھٹیا طریقے استعمال کر رہی ہیں۔منموہن ویدھ نے واضح کیا کہ وہ ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں جو آر ایس ایس کو بدنام کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔