: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد28 اپریل (یو این آئی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اس کے قیام سے ریزرویشن کی حمایت میں رہا ہے انہوں نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نادرگل کے ودیابھارتی وگنان اسکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت
سامنے آئے ہیں جب کانگریس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ملک میں ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ سال ناگپور میں یہ کہا گیا تھا کہ ریزرویشن کو برقرار رکھا جائے کیوں کہ سماج میں امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار مخصوص گروپس کو ریزرویشن دینے کا کبھی بھی مخالف نہیں رہا ہے۔