حیدرآباد ،23جولائی(ایجنسی)بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی Bhagyanagar Ganesh Utsav Samiti نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ Mohan Bhagwat موہن بھاگوت 2تا12ستمبر ہونے والے 11روزہ گنیش فیسٹیول میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
بڑے پیمانہ پر گنیش وسرجن 12ستمبر کو تلنگانہ کے
دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ہوگا۔ اس بات کا اعلان پونے میں تقریبا 100برس پہلے ساروجنک گنیش اتسو کا قیام عمل میں لانے والے بال گنگادھر تلک کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں سمیتی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر بھگونت راو نے کہا کہ جاریہ سال 1.5لاکھ گنیش کی مورتیوں کو بٹھایا جائے گا۔