the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی آئیڈیل راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی نفرت انگیز سوچ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی وجہ سے ملک کو دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اس وقت جو ماحول ہے وہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر مبنی ہے۔ فلم ان لوگوں نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے اس لیے سائیڈ ایکٹر کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ اس ماحول کی بنیادی وجہ آر ایس ایس ہے اور اسے اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی وجہ سے ملک کو دنیابھر میں شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے اس لئے غیر رجسٹرڈ تنظیم آر ایس ایس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے اور اس پورے معاملے میں خود آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا



جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں دانشوروں، ریٹائرڈ بیوروکریٹس، آزاد میڈیا اور دیگر نے حکومت کو بارہا یہ یاد دلانے کی کوشش کی کہ ہم متنوع ملک ہیں لیکن حکومت نے کسی کی نہیں سنی اور ملک کو اب اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عجیب صورتحال ہے کہ جب ملک نفرت کے ماحول کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے دبا دیا جاتا ہے لیکن غیر ملکی دباؤ پر فوری قدم اٹھایا جاتا ہے۔70 سالوں میں پاکستان نے ہندستان کو گھیرنے کی مسلسل کوششیں کیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکا، لیکن گزشتہ 7 سالوں کے دوران مودی سرکار نے اسے کامیاب ہونے کا ہر موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کی پریس ریلیز بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہے۔ سفارت خانوں سے نکلنے والے پیغامات میں بی جے پی کا بیان منسلک ہے۔ بی جے پی نے سفارت خانے کا غلط استعمال کیا ہے اور بی جے پی کی غلطیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.