حیدرآباد24جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہر کے اپنے مسائل ہیں تاہم شہر حیدرآبادمیں ماحول موافق پایاجاتا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ہر پروجیکٹ کا منصوبہ آئندہ 50سال کو پیش نظررکھتے ہوئے تیار کررہی
ہے۔
انہوں نے الکاپور(آوٹررنگ روڈ)پر پانی کی سپلائی کے کاموں کے پروجیکٹ کے مرحلہ دوم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ587کروڑروپئے کی تخمینی لاگت والے اس پروجیکٹ کے ذریعہ آوٹر رنگ روڈ کے حدود میں واقع دیہاتوں، کالونیوں اور گیٹیڈ کمیونٹیز کو پانی کی سپلائی کی جاسکے گی۔