نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے تعمیراتی شعبے وابستہ رجسٹرڈ مزدوروں کو 5000 روپے مالی مدد کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ رقم دہلی عمارت اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود بورڈ کے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ
میں حکومت کی طرف سے آن لائن بھیجی جائے گی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز یہ اعلان کیا۔
اس کے علاوہ دیگر غیر منظم کارکنوں اور اقتصادی طور پر غریب افراد کے لئے دہلی حکومت کے رین بسیروں میں مفت کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔