نئی دہلی، 4 نومبر (یو این آئي) مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش میں ستلج ندی پر 210 میگاواٹ کے لوہری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیرات کے لئے 1810 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یہاں بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کی منظوری دی گئی اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات
پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے سے مقامی سطح پر دو ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 62 مہینے میں مکمل ہوگا اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے 6.1 لاکھ ٹن کا اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔