حیدرآباد18اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو اور وزیر صحت ای راجندر نے گذشتہ چار دنوں سے ہوئی بارش کے بعد پیداشدہ صورتحال کاہیلی کاپٹر کے ذریعہ جائزہ لیا۔
ورنگل کے آرٹس
کالج گراونڈ پر آمد سے پہلے یہ دونوں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوئے۔
تارک راما راو نے بارش سے شدید متاثر کالونیوں میں سے ایک سامیا نگر میں اسٹرام واٹر ڈرین پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپئے کی منظور کی یقین دہانی کروائی۔