the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
ممبئی ،31،اکتوبر( یواین آئی)اُردو دنیا میں یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے اُردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اپنی اشاعت آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عروس البلاد ممبئی، کولکتہ اور بنگلور کی اشاعت بند کر دی گئی ہے اور اس موقع پر اخبار کے عملے کو پہلی پیشکش کی گئی کہ وہ لکھنئو ، دہلی اور گور کھپور تبادلہ لے لیں۔ جبکہ دوسری پیشکش کی گئی کہ وہ



اگر تبادلہ نہیں چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ انہیں ان کے کئی سال کے تو بقایا جات دینے کے بارے میں کمپنی نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے۔ اس طرح سبھی جگہ عملے کو مبینہ طور پر باہر کا دروازہ دکھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی، کولکتہ اور بنگلور ایڈیشن کو 18-17 سال کا عرصہ ہو گیا تھا، ذرائع کے مطابق في الحال نئی دہلی ، حیدر آباد، لکھنئو اور گورکھپور سے روزنامہ سہارا کی اشاعت بند نہیں ہو گی ، ویسے حیدر آباد کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.