حیدرآباد، 4 جولائی (ذرائع) سینئر آئی اے ایس آفیسر، ڈی رونالڈ روز کو ڈی ایس لوکیش کمار کی جگہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جنہیں سی ای او تلنگانہ کے دفتر میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا
ہے۔
اس دوران نرمل کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے مشرف علی فاروقی کو ڈائرکٹر امتناعی اور ایکسائز تعینات کیا گیا ہے۔
سرفراز احمد جنہوں نے ڈائرکٹر امتناع اور اکسائز کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں انہیں جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر، O/o CEO تلنگانہ تعینات کیا گیا ہے۔