کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
گنگدم( بنگلہ دیش)۔ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کی میانمار واپسی منگل کو نہیں ہو سکے گی کیونکہ اس سمت میں انتظامات ابھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے پناہ گزین ریلیف اور بازآبادکاری معاملات کے کمشنر ابوالکلام نے آج میڈیا کو بتایا کہ اس سمت میں ابھی مکمل انتظامات نہیں ہوئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کو بھیجا جانا ہے ان کی فہرست تیار نہیں ہوئی ہے۔ اس کے
علاوہ ان کا و یری فکیشن اور ٹرانزٹ کیمپ بھی تیار نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان روہنگیائی پناہ گزینوں کو دو ریسپشنز سینٹروں اور ایک عارضی کیمپ میں لیا جانا تھا جو دونوں ممالک کی سرحد کے قریب کا علاقہ ہے اور انہیں وہاں اگلے دو سال تک رکھا جانا ہے۔