اقوام متحدہ/6مارچ(ایجنسی) اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف منظم انداز میں کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سکیرٹری جنرل ایندریو گلمر نے کہا کہ اب تشدد کا
طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے۔ ان کے بقول میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو بھوکا پیاسا رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ ہجرت پر مجبور ہو جائیں۔ گلمر نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں بنگلہ دیش سے روہنگیا برادری کی میانمار واپسی نا ممکن ہے۔ اگست 2017ء سے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔