the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/31جولائی(ایجنسی) حکومت نے آج واضح کیا کہ ہماری روایت پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی رہی ہے، لیکن روہنگیا یا کسی دوسرے پناہ گزین کے لئے ملک کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ كرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا"ہم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدہ کا حصہ نہیں ہیں، اس کے باوجود ہندوستان پناہ گزینوں کے تئیں ہمیشہ سے وسیع القلب رہا ہے۔ بھگائے گئے لوگوں کو پناہ دینا ہماری روایت رہی ہے، لیکن سب سے پہلے ہمیں اپنے شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانی پڑے گی"۔



font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت سے بات چیت کی جا رہی ہے اور جب وہ اپنے شہریوں کو واپس لے جائیں گے تو ہندوستان اس میں ہر طرح کی مدد دے گا۔ رجیجو نے بتایا کہ ملک میں باہر سے بھاگ کر آئے لوگوں کے بارے میں کوئی ٹھیک ٹھاک اعدادوشمار نہیں ہیں، لیکن سب سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین جموں و کشمیر میں ہیں۔ اس کے بعد تلنگانہ کے حیدرآباد میں۔ دہلی، میوات اور جے پور میں بھی ان کی موجودگی ہے۔ وہ کئی دوسری ریاستوں میں بھی پھیل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بھی معلومات ہے کہ روہنگیا سمیت کچھ پناہ گزین غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے کہ وہ ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ روہنگیا کی شناخت کریں اور انہیں خصوصی کیمپوں میں رکھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.