نئی دہلی،15 دسمبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے سینئر وکیل مکل روہتگی کے ذریعہ ایک معاملے کی مینشننگ کی اجازت دینے سے منگل کو انکار کردیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے نے مسٹر روہتگی کی اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ انہیں بہت ساری شکایتیں ملی ہیں کہ کچھ متخبہ وکیلوں کو معاملے کی مینشننگ کی
اجازت دی جارہی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسٹر روہتگی ایک معاملے میں پیروی کررہے تھے ۔
اسی دوران انہوں نے ایک غیر متعلقہ معاملے کا خصوصی ذکر کرنے کی اجازت طلب کی،اس پر جسٹس بوبڑے نے کہا،’’آپ دوسرے معاملے میں پیش ہورہے ہیں اور مینشننگ دیگر معاملے کےلئے کررہے ہیں۔