نئی دہلی، 24 مئی (ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیس میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت منسوخ کرنے کے سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں جمعہ کو ایک عرضی داخل کی۔
ای ڈی نے مسٹر واڈرا پر لندن کے 12 برسٹن اسکوائر میں 10 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ کی لاگت سے خریدی گئی جائیداد میں رقم لگانے کا الزام لگایاہے۔ اس جائیداد کا مالک مسٹر واڈرا کو بتایا جاتا ہے۔
یہ الزام ہے کہ اس معاملے میں
اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹي ایل ایل پی کے ملازم منوج اروڑہ کا اہم کردار رہا ہے۔ ای ڈی کے دعوے کے مطابق مسٹر اروڑہ کے پاس مسٹر واڈرا کی اس غیر اعلانیہ املاک کو لے کر مکمل معلومات ہیں اور اس کے لئے پیسہ جمع کرنے میں بھی اس نے اہم کردار ادا کیا۔
ایجنسی کے مطابق مسٹر اروڑہ نے مسٹر واڈرا کے غیر اعلانیہ اثاثوں کے لئے بیرون ملک فنڈ کا بندوبست کیا اور اس کا استعمال متحدہ عرب امارات کی کچھ متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے کیا گیا اور ہریانہ کے گڑگاؤں میں زمین کے سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے لئے استعمال کیا گیا۔