نئی دہلی ،یکم اپریل (ایجنسی)قومی راجدھانی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ معاملہ میں کانگریس کی سابق صدر سونیاگاندھی کےداماد رابرٹ واڈرا اور انکے قریبی منوج اروڑہ کو پیر کے روز مشروط ضمانت دیدی ۔
پٹیالہ ہاؤس عدالت نےواڈرا کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانے اور بغیر اسکی اجازت کےملک چھوڑکر باہر نہ جانے
کی شرط پر ضمانت دی ۔دونوں کو پانچ پانچ لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر پیشگی ضمانت دی گئی ہے ۔
عدالت نے واڈرا اور اروڑہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جانچ میں تعاون توکریں گے اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے اور گواہوں کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کریں گے ۔عدالت نے گزشتہ 28مارچ وک ہوئی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔