نئی دہلی، 2فروری (ایجنسی) دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کو منی لانڈرنگ قانون کے تحت درج ایک معاملہ میں سنیچر کو عبوری ضمانت دے دی۔ خصوصی جج اروند کمار نے استغاثہ اور بچاو فریق کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد واڈرا کی عبوری ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے لندن کے برائنسٹن اسکوائر میں 19لاکھ پاونڈ میں ایک پراپرٹی کی خریداری پر واڈرا کے خلاف قانون کے التزامات کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ عدالت نے پہلے ہی واڈرا کے ساتھی منوج اروڑہ کو گرفتاری سے چھ فروری تک عبوری راحت دے رکھی ہے۔ واڈرا کے وکیل نے عبوری ضمانت کی عرضی دائر کرکے کہا کہ ان کے موکل کو غلط مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے۔ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں۔ ان کے خلاف سیاسی چال چلی جارہی ہے۔