: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19فروری (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈرا صحت خراب ہونے کی وجہ سے منگل کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پوچھ گچھ کے لئے پیش نہیں ہوسکے۔
مسٹر واڈرا کو منی لانڈرنگ سے وابستہ ایک معاملہ میں آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا۔ ان کے و کیل نے انفورسمنٹ کو بتایا کہ مسٹر واڈرا کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اس لئے وہ پوچھ گچھ کے لئے موجود نہیں ہوسکے۔ اس سے پہلے سات ، آٹھ اور 9فروری کو جام نگر ہاوس میں ای ڈی نے کئی گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ
کی تھی۔ مسٹر واڈرا پر الزام ہے کہ انہوں نے حوالہ کے پیسے سے برطانیہ کی راجدھانی لندن میں برائن اسٹون میں ایک پراپرٹی خریدی جس کی قیمت 19 لاکھ پاونڈ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے 8فروری کو انہیں پراپرٹی کے کچھ کاغذات اور ای میل دکھائے تھے جن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس پراپرٹی کے اصل مالک وہی ہیں۔ مسٹر واڈرا اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں ۔ دہلی ہائی کورٹ نے پہلے انہیں 16فروری تک ضمانت دی تھی اور بعد میں اس کی مدت 2مارچ تک بڑھا دی تھی۔ وہ بیکانیر کے کولایت زمین گھپلہ میں بھی 12اور 13فروری کو جے پور میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔