موغادیشو، 14 ستمبر (یو این آئی)صومالیہ کے شابلا علاقے میں سنیچر کو سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں ہوئے زبردست دھماکے میں ڈپٹی گورنر اور سابق وزیر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
پولس نےبتایا کہ دھماکہ
راجدھانی موغادیشو سے 40کلومیٹر دور العد علاقے میں ہوا۔
ہریشابلے صوبہ کے صدر محمد عابدی وارے نے حملے اور دھماکے کے واقعہ اور اس میں وسطی شابلے علاقے کے ڈپٹی گورنر عبداللہ ستوے اور ہرشبلے صوبہ کے سابق وزیر تجارت عثمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔