نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کے چھاؤنی علاقوں میں سڑکوں اور عمارتوں کے نام تبدیل کرکے ان کے نام بہادر، دلیر اور فوجی ہیروز کے نام پر غور کیا جانا چاہئے جنہوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے مسٹر سنگھ نے یہ مشورہ جمعرات کو یہاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس کے 96ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں دیا اس موقع پر انہوں نے وزیر دفاع کا ایوارڈ برائے ایکسیلنس 2021 بھی پیش کیا۔
وزیر دفاع نے وزارت دفاع اور
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس کو مشورہ دیا کہ وہ چھاؤنی کے علاقوں میں سڑکوں اور عمارتوں کے نام ان بہادر اور عظیم جرنیلوں کے نام پر رکھنے پر غور کریں جنہوں نے جدید ہندوستان کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ تجویز کسی تنگ نظری سے متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ جن برطانوی افسروں یا سپاہیوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اچھا کام کیا ہے ان کو عزت کی نگاہ سے پہچانا جائے اور ان کے نام تبدیل نہ کیے جائیں اور انہیں آنے والی نسلوں سے متعارف کرایا جائے۔