the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 15 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کےلئے سرحدوں کو سڑکوں سے جوڑنا لازمی ہے اوراس سمت میں ان کی حکومت ترجیح کے ساتھ بہت تیزی سے تعمیراتی کام کررہی ہے۔
مسٹر مودی نے 74 ویں یوم آزادی پر ہفتے کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھانچہ جاتی ترقی سے ہی ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور اس کے لئے سخت پہاڑوں سے لے کر سمندری ساحلوں تک ڈھانچہ جاتی ترقی کی اہمیت دی جارہی ہے اور ترجیح سے سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا،’’ملک کی حفاظت میں ہمارے بارڈر اور کوسٹل انفرااسٹرکچر کی بھی بہت بڑا رول ہے۔



ہمالہ کی چوٹیاں ہوں یا بحیرہ ہند کے جزیرہ ،آج ملک میں روڈ اور انٹرنیٹ کنیٹی ویٹی کی توسیع ہورہی ہے،تیز رفتار سے توسیع ہورہی ہے ۔شمال اور وسط انڈمان میں سڑک ڈھانچے کو مضبوط کرنے کےلئے دو بڑے پل اور قومی شاہراہ چار کو چوڑا کرنے پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے کہا،’’آج ہمارے پڑوسی صرف وہی نہیں ہیں جن سے ہماری جغرافیائی سرحدیں ملتی ہیں بلکہ وہ بھی ہیں جن سے ہمارے دل ملتے ہیں۔جہاں رشتوں میں تال میل بڑھتا ہے،میل جول رہتا ہے ۔ہمارے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ،چاہے وہ ہم سے زمین سے جڑے ہوں یا سمندر سے،اپنے تعلقات کو ہم تحفظ،ترقی اور بھروسے کی ساجھے داری کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.