the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رانچی، 22 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد کو بڑی راحت ملی ہے بیماری اور سزا کا ایک ساتھ سامنا کر رہے لالو پرساد کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے یہ راحت ملی ہے جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈورنڈا ٹریژری کیس میں سزا کاٹ رہے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کو ضمانت دے دی ہے جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر لالو کو ضمانت دی ہے عدالت نے سی بی آئی کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ لالو پرساد نے ڈورنڈا خزانے سے غیر قانونی نکالنے سے متعلق کیس میں آدھی سزا پوری نہیں کی ہے۔ عدالت نے لالو پرساد کو



آدھی سزا مکمل کرنے اور مختلف بیماریوں اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت دی ہے۔
لالو پرساد کو ڈورنڈا ٹریژری سے غیر قانونی رقم نکالنے کے معاملے میں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ اس سے پہلے لالو پرساد کو چار دیگر مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ اس وقت وہ عدالتی حراست میں دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔ سزا سنائے جانے کے بعد لالو کی صحت ریمس میں بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی لے جایا گیا۔ تب سے وہ وہاں عدالتی حراست میں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ پٹنہ میںبھی چارہ گھوٹالہ کا ایک معاملہ زیر التوا ہے جس میں لالو ملزم ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.