رانچی، 15 فروری (یو این آئی) سی بی آئی خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت نے منگل کو آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کو غیر منقسم بہار کے اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ معاملے میں قصوروار ٹھہرایا اور انہیں ضابطے کے مطابق تحویل میں لے
کر جیل بھیج دیا۔
اس دوران مسٹر پرساد کے وکیل نے ان کی عمر اور بیماریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسپتال بھیجنے کی درخواست کی۔
جس کے بعد عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کوضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔