the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
رانچی ، 08 جون ( یواین آئی ) جھارکھنڈ میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی معاملے میں راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو نے آج غلطی کا اقرار کیا لیکن 6ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد انہیں معاملے سے بری کردیا گیا۔
میدنی نگر ، پلامو ضلع سول کورٹ کے ایم پی ایم ایل اسپیشل کورٹ کے مجسٹریٹ ستیش کمار منڈا کی عدالت نے آج آرجے ڈی سربراہ و بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو جی آر کیس نمبر 2676/2021 کے معاملے میں ڈیڑھ ماہ کی سزا وچھ ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ مسٹر یادو یہ سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں اس لئے آج انہیں جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا



گیا ۔ اس معاملے میں گڑھوا کے اس وقت کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر سبھاش سنگھ نے لالو پرساد یادو و ہیلی کاپٹر کے ڈرائیور کے خلاف گڑھوا تھانے میں نامزد ایف آئی آر گڑھوا تھانہ کیس نمبر 101/2009 بتاریخ 7 اپریل 2009 کو درج کرایا تھا۔ مسٹر یادو پر الزام تھاکہ مورخہ 7 اپریل 2009 کو 12:53 بجے دن میں گڑھوا گووند ہائی اسکول کے میدان میں وہ بغیر اجازت کے راشٹریہ جنتادل کے عام اجلاس میں ہیلی کاپٹر اتارا تھا اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کی تھی ۔ اس معاملے میں لالو پرساد یاد ونے آج عدالت میں اپنی غلطی قبول کی ۔ عدالت نے لالو پرساد یادو کو دیڑھ ماہ کی سزا و چھ ہزار روپے کا جرمانہ لگایاہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.