نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز کہا کہ بڑھتی آبادی ترقیاتی اہداف کے حصول میں چیلنج پیدا کرے گی اور سیاسی جماعتیں، عوامی نمائندے اور روشن خیال لوگوں کو اس طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں دو رپورٹ "ہندوستان میں پیدائش کے وقت جنسی تناسب" اور
"ہندوستان میں بڑھتی آبادی: صورت حال اور اعانت کا نظام" کو اجراء کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور ترقی کے مابین پہلو کی شناخت کرنا ضروری ہے۔
یہ رپورٹ ہندوستانی پارلیمنٹ ، آبادی، اور ترقیاتی تنظیم نے تیار کی ہے-
بنیادی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ترقیاتی محاذ پر، ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔