نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نے منگل کو راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئر مین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جب کہ
ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) نکلنے والے 40 فیصد طلبا کو مناسب ملازمتیں نہیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد پر کرے تاکہ پڑھے لکھے بے روز گار افراد کو روز گار مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مدرالون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے کیونکہ 50,000 روپے سے کوئی بھی باعزت کا روبار شروع نہیں کیا جا سکتا۔