حیدرآباد۔ 5مئی (یواین آئی) تلنگانہ میں روزانہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور اموات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہفتہ واری لاک ڈاون (ویکنڈ لاک ڈاون)یا کرفیو نافذ کرنے پر غور کرنے کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی اور کہا
کہ اس خصوص میں اس ماہ کی 8تاریخ تک فیصلہ کیاجائے۔
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ریاست میں کورونا کے معائنوں کی تعداد میں کیوں اضافہ نہیں کیاگیا ہے اور صرف رات کا کرفیو نافذ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے صرف نظر کیاگیا۔