نئی دہلی، 2فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں دہلی تشدد پر کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے زوردار ہنگامہ کی وجہ سے ایوان میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
ہنگامہ کی وجہ سے صبح میں کارروائی
ملتوی کئے جانے اور لنچ کے وقفہ کے بعد کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے جیسے ہی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی اپوزیشن اراکین ایوان کے درمیان میں آکر نعرہ بازی کرنے لگے۔
زوردار ہنگامہ کے درمیان ڈپٹی چیرمین نے انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک کو سنٹرل کلچر یونیورسٹی بل۔