کلکتہ 14 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کہا ہے کہ دنگا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔
مشرقی مدنی پور ضلع
میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہنر جی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی رام نومی کے جلوسوں کے دوران تشدد کی سازش کی ہے۔ بی جے پی بھگوان رام کے نام کو بد نام کر رہی ہے۔