the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ماسکو، 09 جنوری (اسپوتنک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی سپلائی کے سلسلے میں امیر ممالک پر چٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب اور پسماندہ ترین ممالک تک اس ویکسین کو پہنچانے میں مدد کریں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے جمعہ کے روز کہا کہ ویکسین ساز کمپنیاں اور امیر ممالک ویکسین کے سلسلے میں دو طرفہ سودے کرنا بند کریں اور زیادہ سے زیادہ ویکسین بنانے اور اس کی یکساں تقسیم پر زور دیں۔
مسٹر گیبریسس نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں کہا،’ ڈبلیو ایچ او کے ویکسین تقسیم نظام



’کووَیکس‘ نے ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کا معاہدہ کیا ہے لیکن امیر ممالک اضافی دو طرفہ سودے کرکے ویکسین کی سپلائی کر رہے ہیں۔ میں ان ممالک سے اپیل کرتا ہوں جن کے پاس وافر مقدار میں ویکسین مہیا ہیں وہ فوراً ’کووَیکس‘ کو بھی ویکسین مہیا کروائیں۔ اب تک 42 ممالک نے ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے جن میں 36 اعلیٰ آمدنی اور چھ متوسط آمدنی والے ملک شامل ہیں۔
امیر ممالک نے شروعات میں ہی کئی ویکسین خریدی ہیں۔ اس سے ممکنہ طور پر سبھی کے لیے ویکسین کی قیمت بڑھ جائے گی جس سے سب سے غریب اور پسماندہ ممالک کو ویکسین نہیں مل پائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.