حیدر آباد 27 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ریاست میں رعیتو بند ھو اسکیم کے تحت رقم کی اجرائی کو روک دینے مرکزی البم الیکشن کمیشن کے احکام پر ردع کے احکام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی کمیشن سے شکایت پر ہی اس رقم کو
روکا گیا
ہے۔
انہوں نے ظہیر آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کے بعد ریاست میں ایک مرتبہ پھر کے سی آر کی حکومت بنے گی اور پھر کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ رقم جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے آنے پر یہ اسکیم بند کر دی جائے گی۔