کلکتہ10ستمبر (یواین آئی)لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال کانگریس کے نومنتخب صدر ادھیر رنجن چودھری نے سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد میڈیا رپورٹنگ اور اداکارہ ریاچکرورتی کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ووٹ کی خاطر اس کا استعمال کررہی ہے۔
ادھیر
رنجن چودھری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سوشانت سنگھ راجپوت،فلمی اداکا رہ تھے اور ہندوستان بھر میں مقبول تھے مگر بی جے پی نے صرف ووٹ کے فائدے کیلئے انہیں بہار کا اداکار بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقہ سے ریاچکرورتی کے خلاف مہم چلائی گئی ہے وہ مضحکہ خیز ہیں اور ان کے والد سابق فوجی افسر ہیں، انہوں نے ملک کی خدمت ہے۔