حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کی دود ن پہلے حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں تجسس دیکھاجارہا ہے۔
اگرچہ کہ ریونت ریڈی نے اس ملاقات کو خیرسگالی قراردیا تھا اور
کہا تھا کہ وہ ڈی سرینواس کی عیادت کرنے آئے ہیں جن کے ہاتھ میں فریکچر آگیا ہے،اس میں کوئی سیاست نہیں تھی تاہم سیاسی حلقوں میں یہ ملاقات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ ریونت ریڈی کو صدر پی سی سی بنائے جانے کے بعد پارٹی میں نئی جان پیداہوئی ہے۔