حیدرآباد16فروری(یواین آئی)صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کوگھر پر نظربند کردیاگیا اورشہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں واقع ان کے مکان کے سامنے پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات
کردیاگیا۔
پولیس نے مکان کے سامنے بیریکیڈ بھی لگادیاہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈرراہل گاندھی کے خلاف آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما کے نامناسب ریمارکس کے خلاف ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی تھی۔