حیدرآباد،23جون(یواین آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے شہر حیدرآباد میں ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سرویسس(ایم ایم ٹی ایس)خدمات کا احیاکردیا۔
ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق ایم ایم ٹی ایس خدمات 23مارچ 2020سے
دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں معطل کردی گئی تھیں۔
121ایم ایم ٹی ایس خدمات میں سے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے فی الحال صرف 10خدمات کا ہی آغاز کیا ہے جبکہ یکم جولائی سے مزید 15خدمات کی اجازت رہے گی۔