حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور دیگر مسائل پر پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
وزرا، سرکردہ
بیوروکریٹس کے ساتھ ساتھ جنگلات کے عہدیداروں نے اس میں شرکت کی جس میں ریاست میں لااینڈآرڈر کی صورتحال،خواتین کی سلامتی،جنگلات کا تحفظ،ساگوانی چوبینہ کی اسمگلنگ کو روکنے،منشیات جیسے گانجہ کے استعمال پر روک اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔