: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 2 ستمبر(ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیر کو مرکز پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں سیلاب کو قومی آفت قرار دے اور وسیع نقصان سے نمٹنے کے لیے ریاست کو ضروری مدد فراہم کرے۔ چیف منسٹر اے-ریونت ریڈی نے وزیر
اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکز کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور ساتھ ہی فوری مرکزی امداد کی باضابطہ درخواست بھی دیں۔