چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فیملی ہیلت کارڈس کے مسئلہ پر سکریٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں نے ڈیجیٹل کارڈس کی تفصیلات سے انہیں واقف کروایا۔ چیف منسٹر نے 3 تا 7 اکتوبر تجرباتی طور پر فیلڈ کی سطح کے سروے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے ریاست کے 119 حلقوں میں کئے جائیں۔ اگر سروے کے دوران رضامندی ہو تب ہی تصاویر حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈس کے مطابق خاندانوں کی نشاندہی کی جائے۔
نئے ارکان شامل کئے جائیں اور مرنے والے ارکان کے ناموں کو حذف کردیا جائے۔ دوسری طرف نئے فیملی ڈیجیٹل کارڈس کے ڈیزائن کی تیاری کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ یہ کارڈ راشن کے علاوہ صحت اور بہبود کی اسکیمات کے لئے ہوگا۔ ان کارڈس میں خاندان کی سربراہ خاتون ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تجرباتی پراجکٹ کے طور پر ہر اسمبلی حلقہ کے ایک شہری اور دیہی علاقہ کا انتخاب کیا جائے اور گھر گھر سروے کیا جائے تاکہ خاندانوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں