حیدرآباد، 11 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ممکنہ طور پر جنوری 2024 میں اضلاع کا دورہ کریں گے تاکہ انتظامی مشینری کو سخت کیا جاسکے اور عہدیداروں کو نو تشکیل شدہ کانگریس حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا جاسکے،
یہ کام دونوں ہی اہم ہیں کیونکہ کانگریس حکومت 100 دنوں کے اندر چھ گارنٹیوں کو نافذ
کرنے کی توقع رکھتی ہے اور پارٹی اپریل 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاری کررہی ہے-
ذرائع کے مطابق وہ دوروں سے پہلے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کی بڑے پیمانے پر ردوبدل کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔
جبکہ ریونت ریڈی کے شیڈول کو اگلے ہفتے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے اختتام کے بعد حتمی شکل دی جائے گی -