حیدرآباد، 23 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے ذریعہ متعارف کرائی گئی انتظامی اور اقتصادی اصلاحات موجودہ دور میں بھی متعلقہ اور قابل عمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو
یہاں پی وی گننا بھومی میں سابق وزیر اعظم کو ان کی 19ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ نے مختلف شعبوں بالخصوص انتظامی شعبہ میں اصلاحات متعارف کراتے ہوئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔