حیدرآباد 5جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے نئے صدر ریونت ریڈی نے آج متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تمل ناڈو کے سابق گورنرروشیا سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔
اس نئے عہدہ کی ذمہ داری دیئے جانے کے بعد سے ریونت ریڈی پارٹی کے کئی
سینئر لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں اور پارٹی کے استحکام کے سلسلہ میں ان سے تبادلہ خیال کیاجارہا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں پارٹی کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو سے بھی اسپتال میں ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی تھی جو صحت کی خرابی کی وجہ سے زیرعلاج ہیں۔