the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد، 12 اگسٹ (اعتماد) چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اپنے دورے امریکہ کو ختم کرتے ہوئے کوریا کے لئے روانہ ہوگئے۔سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اپنے امریکہ کے کامیاب دورہ کے اختتام کے بعد چیف منسٹر  تلنگانہ ریونت ریڈی نے کوریا کے دورہ کاآغازکیا۔ چیف منسٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ میں اپنے دورے کے دوران چیف منسٹر نے 50 سے زائد بزنس میٹنگس، 3 راونڈ ٹیبل کانفرنس اور کئی فیلڈ وزٹ کئے ۔ سی ایم او کا کہنا ہے کہ انہوں نے 19 سرمایہ کاری کے معاہدوں کو انجام دیا، جس میں ریاست کے لیے کل 31,500 کروڑ کی سرمایہ کاری اور 30,750 نئی ملازمتیں ہیں۔ اسی دوران سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم



ایکس پر  ریونت ریڈی نے اس خصوص میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ کوریا کے دورہ کا آغاز بہت مثبت انداز میں ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے دن کا آغاز کوریا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ میں سے ایک کارپس ایل ایس سے کیا جو پہلے ایل جی گروپ کا حصہ تھا۔اس گروپ کے ذمہ داروں کے ساتھ وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا۔چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی ٹیم بشمول ان کے وزرا اور عہدیداروں نے ایل ایس گروپ کے چیئرمین کو جا ایون اور ان کی سینئر ٹیم سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی دعوت پر ایل ایس ٹیم جلد ہی ریاست کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کافی مثبت ہیں کہ آنے والے دنوں میں بطور سرمایہ کار تلنگانہ میں ان کا استقبال کیاجائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.