حیدرآباد، 31 جولائی (ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے بی آر ایس خواتین قانون سازوں کے خلاف نامناسب ریمارکس کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے ریمارکس نہ صرف بی آر ایس خواتین قانون سازوں کے خلاف ہیں بلکہ تلنگانہ کی تمام خواتین کے خلاف ہیں۔
کے
ٹی آر نے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ کو ریاست کی خواتین سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے‘‘۔
چہارشنبہ کے روزاسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راما راؤ نے بی آر ایس خواتین قانون سازوں کی توہین کرنے پر چیف منسٹر پرسخت تنقید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک وزیر اعلیٰ خواتین کے خلاف ایسے تبصرے کیسے کر سکتے ہیں؟